بنگلہ دیش کی پاکستانیوں کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم، بھارت پریشان

image

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہوجانے کے بعد سے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ انڈیا مخالف پروپیگنڈا جاری رکھا ہوا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کردی ہے،اس نئی پیش رفت پر بھارتیوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

بھارت نے پاکستان کا فیوژن فارمولا مان لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ جس رفتار سے معاملات طے پارہے ہیں آئندہ ایک دو برس میں بنگلہ دیش پاکستان میں ضم ہوجائے گا۔

اس سے قبل پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تقریبا 20 سال بعد اہم پیش رفت سامنے آئی تھی کہ پاکستان سے ایک مال بردار بحری جہاز پہلی بار بنگلہ دیش پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ 1971 کی جنگ اور قیام پاکستان کے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلقات میں اتار چڑھائو آتا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US