بھارتی ماہرین صحت نے پاکستان کو بھارتیوں کیلئے محفوظ قرار دے دیا

image

بھارت سے کراچی آئے ماہرین صحت نے پاکستان کو بھارتی شہریوں کیلئے محفوظ قرار دے دیا۔

تیرہویں سارک ای این ٹی کانفرنس میں بھارت سے 5 ماہرین صحت شرکت کے لیے پاکستان آئے  ہیں ۔

پروفیسر کے پی موروانی نے کہا کہ پاکستان اتنا ہی محفوظ ہے جتنا بھارت کا کوئی اور شہر، پاکستانی اتنی مہمان نوازی کرتے ہیں کہ شرمندگی ہوتی ہے،میرے والدین سندھ سے ہجرت کر کے گئے تھے، آج اپنی جنم بھومی پر واپس آیا ہوں۔

میٹا کا انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستانی حکام سے مل کر کام کرنے کا عزم

پروفیسر پاٹل نے کہا کہ سال 2006 میں ڈیڑھ گھنٹے میں بمبئی سے کراچی آگئے تھے، اس بارممبئی سے کراچی بحرین کے راستے آنے میں 12 گھنٹے لگے۔

ای این ٹی پروفیسر تنیجا کا کہنا تھا پاکستان میں آکر اردو بولنے اور سننے سے کان سیراب ہو رہے ہیں۔

بھارتی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام اور ماہرین کے ملنے کے مواقع بڑھائے جانے چاہئیں۔آرگنائزنگ سیکرٹری سارک ای این ٹی کانفرنس پروفیسر سمیر قریشی کا کہنا ہے کہ میں افغانستان سمیت سارک ممالک اوردنیا بھر سے 30 غیر ملکی مندوبین شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US