چین میں جدید ترین نیا پل اچانک گر گیا۔۔ کیسے ہوا یہ سانحہ؟ ویڈیو مناظر

image

چین کے صوبے سچوان میں چند ماہ قبل ہی ٹریفک کے لیے کھولا جانے والا ہونگ چی پل اچانک گر گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 758 میٹر طویل اس پل کا ایک حصہ منگل کے روز منہدم ہوا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق دو روز قبل پل میں دراڑیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں جس کے بعد انجینئرز کی ٹیم کو معائنہ کے لیے بھیجا گیا، تاہم اس سے پہلے ہی پل کا ایک بڑا حصہ نیچے آ گرا۔

حادثے کے بعد علاقے میں ٹریفک معطل کر دی گئی جبکہ صوبائی حکام نے قریبی پلوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ مزید کسی سانحے سے بچا جا سکے۔

یہ پل چند ماہ قبل ہی جدید تعمیراتی معیار کی علامت کے طور پر عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US