ایران کے میزائل و ڈرون پروگرام کے سہولت کاروں پر معاشی پابندیاں عائد

image

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون سازی کے پروگرامز کے اجزا کی خریداری میں معاونت کرنے والے 32 افراد و اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ان پابندیوں میں ایران اور دیگر ملکوں میں ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون پروگراموں کی حمایت کرنے والے 32 افراد اور ادارے شامل ہیں۔

ان پابندیوں کا مقصد عالمی سطح پر سپلائی نیٹ ورکس میں خلل ڈالنا ہے جو تہران کو میزائل پراپیلنٹ ، ڈرون کے اجزا اور فوجی ٹیکنالوجیز فراہم کرتے ہیں ۔وزارت کا کہنا ہےکہ ہدف بنائے گئے اداروں کے تمام اثاثے امریکا میں منجمد ہیں اور امریکیوں کو ان سے کسی بھی قسم کا معاملہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US