امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے کانگریس سے منظور شدہ بجٹ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت وفاقی اداروں کے لیے فنڈنگ 30 جنوری تک بحال کر دی جائے گی، جس کے بعد حکومت اپنے معمول کے کام دوبارہ شروع کرے گی۔
امریکی تاریخ میں یہ شٹ ڈاؤن 1 اکتوبر سے جاری تھا اور صدر ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ریکارڈ قائم کرنے والا سب سے طویل شٹ ڈاؤن بن گیا۔ ایوان نمائندگان میں 222 ارکان نے بل کی حمایت کی جبکہ 209 ارکان نے مخالفت کی۔
عارضی فنڈنگ بل کے ذریعے وفاقی ملازمین کی تنخواہیں بحال ہوں گی، غذائی امدادی اسکیمیں دوبارہ فعال ہوں گی اور ائیر ٹریفک کنٹرول نظام معمول کے مطابق کام کرے گا۔
یہ اقدام طویل مالی بحران اور وفاقی خدمات میں خلل کے بعد امریکی قانون سازوں کی طرف سے اٹھایا گیا اہم قدم ہے جس سے ملک بھر میں سرکاری اداروں کی کارکردگی دوبارہ بحال ہو جائے گی۔