شامی باغیوں کا حمص شہر پر بھی مکمل قبضے کا دعوی، شہر اقتدار سے 10 کلو میٹر دور

image

شامی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ درعا پر قبضے کے بعد اب حمص شہر پرمکمل قبضے کرلیا ہے اور دارالحکومت دمشق سے صرف 10 کلو میٹر دوری پرہیں۔

حکومت سے لڑنے والے باغی گروہ حیات تحریر الشام کے باغیوں نے اتوار کو حکومت کے خلاف زبردست کارروائی کے دوران  اہم شہر حمص پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ شامی فوج دمشق کے مضافات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

شامی باغی نے دعوی کیا کہ دارالحکومت دمشق کے نواح میں پہنچ گئے، دمشق میں بشارالاسد حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خارجی ہلاک

سرکاری نیوزایجنسی کے  مطابق صدربشارالاسد شام سے باہر نہیں گئے جبکہ امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ صدر بشار الاسد شام دمشق میں نہیں ہیں۔

اس سے قبل شام کا شمالی شہر ادلب پہلے ہی باغیوں کے قبضے میں ہے جبکہ حالیہ حملوں کے دوران باغی حلب اور حما کاکنٹرول بھی باغی حاصل کرچکے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ باغیوں نے حمص کی سینٹرل جیل پر بھی قبضہ کیا اس دوران  فوجی جیل سے ساڑھے 3 ہزار 5 سو سے زائد قیدیوں کو بھی چھوڑ دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اردن اور مصر نے شامی صدر بشارالاسد کو شام چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے جسے شامی صدر نے مسترد کردیا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US