شام ہمارا دوست نہیں ، انہیں لڑنے دو ، گندے کھیل کا حصہ مت بنو، ڈونلڈ ٹرمپ

image

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا شام کی جنگی صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شام ہمارا دوست نہیں انہیں لڑنے دو، اس گندے کھیل کا حصہ مت بنو، بہتر ہے امریکی حکومت اس مسئلے سے دور رہے۔

شامی باغیوں کا حمص شہر پر بھی مکمل قبضے کا دعوی، شہر اقتدار سے 10 کلو میٹر دور

نومنتخب امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا کی شام جنگ میں مداخلت ختم کر دوں گا۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے شام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، شام میں تصادم کو سلامتی کونسل کے تحت حل کرنے کا وقت آ گیا ہے، مذاکرات سے ہی تصادم کا خاتمہ ممکن ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US