بشار الاسد سے کل شام آخری بار رابطہ ہوا تھا ، نہیں معلوم وہ کہاں گئے ؟ شامی وزیر اعظم

image

شام  کے وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے کہا ہے کہ ان کا بشار الاسد سے گزشتہ شام آخری بار رابطہ ہوا تھا۔ انھوں نے تاکید کی تھی کہ ہم کل دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

غازی الجلالی نے اپنے بیان میں ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام کو اپنی مرضی سے نئی قیادت منتخب کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

شامی باغیوں کا دمشق پر قبضے کے بعد فتح کا اعلان ، تمام قیدیوں کو عام معافی دیدی

شامی وزیراعظم نے ملک کی صورتحال کا سیاسی حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ، سابق صدر اس وقت کہاں ہیں اور کیا واقعی وہ ملک چھوڑ گئے ہیں۔

واضح رہے شام کے باغی گروپ نے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان کیا ہے جبکہ بشار الاسد کی ملک سے فرار کی خبریں سامنے آئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US