شام کے معزول صدر بشار الاسد نے خاندان سمیت روس میں سیاسی پناہ لے لی

image

شام کے معزول صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان ماسکو پہنچ گیا ، روس نے سیاسی پناہ دیدی۔

روسی ذرائع اور برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان روس میں ہے۔ روسی خبر ایجنسی نے کریملن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس نے بشار الاسد اور اُن کے خاندان کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔

باغیوں نے قبضے کے بعد ایئر پورٹ بند کر دیئے ، اڑھائی سو پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے

اس سے قبل بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی متضاد خبریں سامنے آ رہی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے پہلے ہی بشار الاسد طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے غیر مصدقہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا تھا کہ بشار الاسد 8 دسمبر کی علی الصبح IL-76 (YK-ATA) کے ذریعے دمشق سے فرار ہوئے تاہم ان کی لوکیشن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا تھا۔

بشار الاسد سے کل شام آخری بار رابطہ ہوا تھا ، نہیں معلوم وہ کہاں گئے ؟ شامی وزیر اعظم

بشار الاسد کے طیارے  ریڈار ڈیٹا کے مطابق بشار الاسد کے طیارے کو 8725 فٹ کی بلندی سے مسلسل نیچے کی جانب آتے دیکھا گیا، تاہم ان کے جہاز حادثے سے متعلق ساری خبریں افواہیں ثابت ہوئیں اور بشارالاسد خاندان سمیت روس پہنچ گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US