کراچی، جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر

image

کراچی کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ڈی آئی جی جیل کے مطابق سینٹرل جیل میں قیدیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی، ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں تقریباً 6 ہزار قیدی موجود ہیں جبکہ سینٹرل جیل میں 2400 اور ملیر جیل میں 2200 قیدیوں کی گنجائش ہے۔

کرپشن کیس،  پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے کمرہ عدالت سے فرار

ڈی آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی، 19 ہزار قیدیوں کے کیسز زیر سماعت ہیں، صرف ساڑھے 4 ہزار سزا یافتہ ہیں۔

24 ہزار قیدیوں میں سے 80 فیصد انڈر ٹرائل قیدی ہیں، غیر ملکی قیدیوں کی بھی سب سے زیادہ تعداد 325 تک جا پہنچی،غیر ملکی قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US