پاکستانی دنیا میں مشکل کاشکار ہو گا تو حکومت ساتھ کھڑی ہے،احسن اقبال

image

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری دنیا میں مشکل کاشکارہوگا توحکومت اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

شام سے پاکستانیوں کی وطن واپسی پراحسن اقبال کی اسلام آباد ایئرپورٹ پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کی تازہ صورتحال کے پیش نظرزائرین وہاں پھنس گئے تھے، تمام شہریوں کوبحفاظت واپس آنے  پرمبارک باد دیتا ہوں۔

حکومت کی معاشی کوششوں سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں، وزیراعظم

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے لبنانی ہم منصب سے رابطہ کرکے پاکستانیوں کی واپسی کی راہ ہموارکی ہے، لبنانی وزیراعظم سے کہا تھا جس کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے اسے ویزا تصورکریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن واپس آنے والوں کوگھروں تک پہنچانے کابندوبست کیا گیا ہے، ہم ایک قوم ہیں، قوم کا دکھ اورسکھ سانجھا ہوتاہے، پاکستانیوں کی واپسی پرپوری قوم نے سکھ کا سانس لیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US