تھائی لینڈ نے پاکستان اور افغانستان میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کروائی ہے، جو ای ویزا سروس کی شکل میں یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ صبح 10 بجے کے بعد، تمام درخواست دہندگان کو اپنے ویزے کے لیے نئے آن لائن پلیٹ فارم https://www.thaievisa.go.th پر درخواست دینا ہوگی۔
درخواست منظور ہوتے ہی، آپ کو ای میل کے ذریعے ایک تصدیق نامہ موصول ہوگا۔ اس کی پرنٹ نکال کر سفر کے وقت ایئر لائن کے عملے کو اور تھائی لینڈ پہنچنے پر امیگریشن حکام کو دکھانا ضروری ہوگا۔
تھائی سفارت خانہ 24 دسمبر 2024 تک ویزا درخواستیں ذاتی طور پر قبول کرے گا، اس کے بعد یہ تمام عمل ڈیجیٹل ہو جائے گا۔ اگر کسی کو مزید رہنمائی درکار ہو تو وہ [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔