چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں درست نہیں، رانا تنویر

image

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارو نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت 140 روپے کی حد سے کم ہے۔ چینی کی ریٹیل قیمت 130 اور ہول سیل 124-125 روپے ہے۔

صدر زرداری کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں، جے یو آئی(ف)

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چینی کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور غلط معلومات نہ پھیلائیں۔

چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے حکومت کے موثر اقدامات جاری ہیں، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ چینی کی قیمتیں قابو میں ہیں۔اضافے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US