راولپنڈی، اسلام آباد اور شمال مغربی کشمیر میں آج صبح 11 بج کر 21 منٹ پر 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان، پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز 36.80 شمالی اور 74.42 مشرقی طول بلد پر شمال مغربی کشمیر کے پہاڑی علاقے میں تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔