راولپنڈی: مری روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

image

راولپنڈی کے مری روڈ پر رابی سینٹر کے قریب ایک شدید روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی کار اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 25 سالہ ذوہیب اور 42 سالہ رضوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

زخمی ہونے والے 59 سالہ منیر اور 20 سالہ مزمل کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 34 سالہ شہریار کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے خود کی۔پولیس نے حادثے کے بعد شواہد اکٹھے کیے اور ٹریفک کی روانی بحال کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US