بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان

image

محکمہ تعلیم بلوچستان نے سردیوں کی طویل اور گرم علاقوں میں سردیوں کی مختصر تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں کی طویل تعطیلات 16 دسمبر 2024 تا 28 فروری 2025 تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گرم علاقوں کی مختصر تعطیلات یکم جنوری 2025 تا 10 جنوری 2025 تک ہوں گی۔

20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے، بشریٰ انجم

بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیر سے شروع ہوں گی، اور اڑھائی ماہ بعد تعلیمی ادارے یکم مارچ سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرکاری و نجی اسکولوں میں رزلٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے، آج سے بلوچستان یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US