ٹرمپ کی تقریب حلف، ایمازون اور میٹا کا ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان

image

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لئے ایما زون اور میٹا نے ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

آن لائن  کمپنی ایما زون کے ترجمان نے بیان میں تصدیق کی کہ ای کامرس کمپنی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ملین ڈالر عطیہ دے گی اور تقریب کو اپنی پرائم ویڈیو سروس پر اسٹریم بھی کرے گی۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر کی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں

اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے ایک ملین ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایمازون کی جانب سے عطیہ دینے کی خبر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی کہ کمپنی کے مالک جیف بیزوس اگلے ہفتے ان سے ملاقات کریں گے دونوں شخصیات کے درمیان ماضی میں تعلقات تنا کا شکار رہے ہیں۔

پہلے دور حکومت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمازون اور واشنگٹن پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US