امریکہ میں پاکستانی سفیر کی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں

image

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے تین اراکین کانگریس سے الگ الگ ملاقات کی جس میں جامع شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر نے رکن کانگریس بل فوسٹر، گلین آئیوی اور ڈیوڈ شویکرٹ سے ملاقاتیں کی اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا نیا موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ متعارف کروانے کا اعلان

پاکستانی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو معاشی روابط کے ذریعے مستحکم بنانے پر بات چیت ہوئی۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ کانگریس مین گلین آئیوی سے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر اچھی بات چیت ہوئی، سیاست سمیت علاقائی و عالمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US