وزیراعظم شہباز شریف کا ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت

image

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

جسٹس چودھری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی، عمران خان کی درخواست پر گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج عدالت نے سنایا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گواہوں کو تحریری گواہی کی اجازت دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف علماء کو بٹھایا، حافظ حمد اللہ

بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعویٰ میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US