ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی واقع ہوئی.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد 2 لاکھ74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار682 روپے ہوگئی ہے. اسی طرح عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 2637 ڈالر فی اونس ہے۔