گورنر پنجاب نے صوبائی زرعی ٹیکس کی مخالفت کر دی

image

اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبائی حکومت کے زرعی ٹیکس کی مخالفت کر دی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اراضی پر ٹیکس لگانا ایک بڑی زیادتی ہے۔ کسان پہلے ہی پسے ہوئے ہیں۔ نہ گندم کی مطلوبہ قیمت دی گئی اور نہ ہی سرکاری طور پر گندم خریدی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے کسان پریشان ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ریلیف دیا اور زرعی شعبے پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ عوام مہنگائی، ٹیکسز اور بیروزگاری سے پریشان ہیں۔ جبکہ چند بڑے شہروں میں کام کرنے سے پورے پنجاب کے لوگوں کی شکایات دور نہیں ہو سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ اور پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اٹک میں کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل بھی سنے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US