گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا

image

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت سے امن و امان کی خراب صورتحال پر استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور مسلح ہو کر اسلام آباد کیوں آئے تھے؟ اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں کو  شہید کیا گیا۔ صوبائی حکومت صوبے کو برباد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار کی صورتحال پر خیبر پختونخوا حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔ وفاق اور صوبے کو امن وامان کی صورتحال پر کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے مذاکرات کو ہی مسائل کا حل قرار دے دیا

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر مقدمات درج ہونے چاہیئیں۔ اور خیبر پختونخوا جل رہا ہے تو کیا پنجاب کی سرحد دور ہے؟

گورنر خیبر پختونخوا نے امن وامان کی خراب صورتحال پر صوبائی حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US