سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

image

سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبربروز جمعہ کو صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔

سندھ سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جس سے پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

میزائل پروگرام میں مدد کا الزام، امریکا نے 4 پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی

تقریبات میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007ء کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر واپس اسلام آباد جا رہی تھیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US