نان فائلر بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے، اسمبلی میں ٹیکس لاء ترمیمی بل پیش

image

نان فائلر بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے، اسمبلی میں ٹیکس لاء ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔

ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، اس ترمیم کے مطابق نان فائلر بینک اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے اورحد سے زیادہ بینک ٹرانزیکشنز بھی نہیں کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ نان فائلرز مخصوص حد سے زیادہ جائیداد بھی نہیں خرید سکیں گے، نان فائلرز پر زائد شیئرز کی خریداری پر بھی مکمل پابند ہو گی، نان فائلرز 800 سی سی سے زائد گاڑیاں بھی نہیں خرید سکیں گے۔

میزائل پروگرام میں مدد کا الزام، امریکا نے 4 پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی

انہیں موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی، پیش کئے گئے ترمیمی بل کے مطابق غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، جائیداد ٹرانسفر بھی نہیں کی جا سکے گی۔

اس ترمیمی بل کے تحت غیر رجسٹرڈ افراد کی جائیداد اور کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی،جن لوگوں کے نام کی ایف بی آر لسٹ جاری کرے گا ان کے اکاؤنٹس فریز کر دیے جائیں گے۔

اکاؤنٹس کھولنے کیلئے چیف کمشنر کے پاس اپیل کرنا ہوگی، ان پابندیوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US