پورا سال کمبل الماری میں رکھنے سے اس میں بدبو بس گئی ہے؟ تو اب کریں اس آسان طریقے سے کمبل اور رضائی کی بُو کا خاتمہ

image

ہمارے یہاں کیونکہ اتنی ٹھنڈ نہیں پڑتی اسلیئے پورا سال کمبل اور رضائی کا استعمال نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے یہ آدھے سے زیادہ سال الماریوں میں رہتی ہیں۔ اندر رکھے رہنے کی وجہ سے ان میں ایک عجیب قسم کی بدبو بس جاتی ہے چاہے پھر آپ نے انھیں دھو کر پیک کر کے ہی کیوں نہ رکھا ہو۔ اس بو کو دور کرنے کیلیئے آپ کو اسے دوبارہ دھلوانا پڑتا ہے جو کہ گھاٹے کا سودا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے کیسے آپ ایک آسان سے طریقے کی مدد سے کمبل یا رضائی میں آنے والی بدبو کو دور کرسکتے ہیں۔

کمبل میں آنے والی بُو کو دور کرنے کا طریقہ:

۔ ایک اسپرے بوتل میں آدھا گلاس سرکہ اور آدھا گلاس پانی لیں

۔ اب اس میں 4 سے 5 چمچ ہیئر کنڈشنر شامل کریں

۔ اور اس مکسچر کو اچھے سے ہلا کر استعمال کریں

استعمال کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے کمبل یا رضائی کو صاف فرش پر بچھادیں

۔ اب اسپرے بوتل کی مدد سے اس مکسچر کا کمبل پر چھڑکاؤ کریں

۔ چھڑکاؤ کرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہاتھوں سے ایک نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرتے جائیں

۔ جب اچھی طرح صاف ہوجائے تو اسے ایک دن کیلیئے دھوپ میں چھوڑدیں

۔ ساتھ ہی ہر دو سے 3 گھنٹے بعد کمبل کو الٹ پلٹ کریں تا کہ دھوپ اچھے سے ہر جگہ لگے

۔ اب اس کمبل یا رضائی کو استعمال کریں اس میں زرا بھی بدبو نہیں آئے گی اور جراثیم بھی صاف مرجائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US