پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں شدید دھند، مختلف مقامات پر موٹرویز بند

image

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، دھند کی وجہ مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید دُھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیازبیگ سےخانقاہ ڈوگراں تک بند کردیا گیا۔

کراچی، پولیو مہم میں غفلت اور لاپروائی کا الزام، 7  آفیسر معطل

ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند جبکہ لاہورسیالکوٹ موٹروے ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک موٹروے کو بند کردیا۔

ترجمان موٹروے نے مزید بتایا کہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا موٹروے ایم 1 پشاور سے برہان تک  شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US