جنوبی کوریا کے سابق صدر مزید مشکل میں پھنس گئے ، گرفتاری کا امکان

image

جنوبی کوریا کے سابق  صدریون سک یول کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کر دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جوائنٹ انویسٹیگیشن ہیڈ کوارٹرز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مختصر مدت کے لیے مارشل لاء لگانے پر سابق صدر یون سک کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

مواحذے کی تحریک کامیاب ، جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو بھی فارغ

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے تحقیقات کے لیے ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے جاری کیے نوٹسز کو نظر انداز کیا اور پیش نہیں ہوئے۔

سابق صدریون سک یون کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔ اگر یون سک یون کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تو وہ جنوبی کوریا کے گرفتار ہونے والے پہلے صدر بن جائیں گے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US