بھیک مانگنے والا بچے کو بھی نہ بخشا۔۔ ٹریلر کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ! پولیس نے کیا بتایا؟

image

کراچی کی سڑکیں موت کا کنواں بنتی جا رہی ہیں، جہاں آئے روز ہونے والے خطرناک حادثات شہریوں کی زندگیاں نگل رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ ماڑی پور کے چاول گودام کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹریلر نے 8 سالہ معصوم راحیل کو کچل کر جان سے مار دیا۔ اطلاعات کے مطابق راحیل سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا۔۔

خوش قسمتی سے حادثے کے وقت راحیل کی بہن ساتھ ہونے کے باوجود محفوظ رہی، تاہم یہ واقعہ ایک اور خاندان کے لیے قیامت سے کم ثابت نہ ہوا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ گرفتاریاں ان حادثات کا سدباب کر پائیں گی؟

کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 230 سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں 172 مرد، 25 خواتین اور 30 معصوم بچے شامل ہیں۔

محض تین دن قبل اسٹیل ٹاؤن میں بھی ایک ٹریلر نے 25 سالہ نوجوان فرحان کی جان لے لی، جبکہ پچھلے مہینے 78 افراد ٹریفک حادثات کی نذر ہو گئے اور 3000 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔

حادثات کی سنگین صورتحال دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے ہیوی ٹرانسپورٹ کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts