سونا اچانک سستا ہوگیا۔۔ 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

image

فی تولہ سونے کے نرخ میں ایک ہی دن میں 1800 روپے کی بھاری کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد 1 تولہ سونا اب 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ صرف تولے تک محدود نہیں، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے نیچے آ گئی ہے، اور اب یہ 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے میں مل رہا ہے۔ یعنی اگر آپ کسی بڑے ایونٹ یا شادی کے لیے جیولری خریدنے کا ارادہ رکھتے تھے، تو اس سے بہتر وقت شاید ہی آئے۔

اس کمی کی ایک بڑی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آنے والی گراوٹ ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 3218 ڈالر پر آ چکا ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts