چکری اور بہاولپور میں حادثات، 10 مسافر جاں بحق، 11 زخمی

image

راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس چکری کے مقام پر الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، بہاولپور میں بھی ٹریفک حادثے کے دوران 5 افراد چل بسے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹر وے پر الٹنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ چکری بس حادثے کے 8 زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آج صبح بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں بھی مسافر کوچ کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو کنٹرول کے مطابق حادثہ حاصل پور چشتیاں روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

کار میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 2 افراد نے اسپتال میں دم توڑا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts