وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں

image

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

وزیرِاعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گزشتہ شب عمرے کی سعادت حاصل کی جہاں پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیاوزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے، وزیراعظم اورفیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر اداکیا۔

وفد نے پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پراللہ رب العزت کا شکر ادا کیا اور ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ وفد نے امت مسلمہ بالخصوص ظلم وجبر کے شکار کشمیری وفلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔ 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US