پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں ، ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی

image

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا۔ سابق رکن سندھ اسمبلی صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

حکومت نے ایک دفعہ پھر ٹرانسپورٹرز اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا ہے۔ ٹول ٹیکس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور ایف بی آر کے نئے قوانین کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت کے ظالمانہ اقدامات صرف ٹرانسپورٹرز کو ہی نہیں ملک کی تمام انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف پورے پاکستان کی ٹرانسپورٹ تنظیموں کو ایک پیج پر لارہا ہوں۔ ٹرانسپورٹ برادری سخت اقدامات اٹھانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری حضرات اپنے زور پر حکومت کو یہ تمام فیصلے واپس لینے پر مجبور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ حکومت نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ ہم ملک گیر ہڑتال کردیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts