تعلیمی انقلاب۔۔۔ آرٹس گروپ کے طلبا بھی انٹر پری میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلہ لے سکیں گے

image

ملک کے تمام تعلیمی بورڈز کے فورم آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے فیصلہ کیا ہے کہ میٹرک آرٹس گروپ کے طلبا اب انٹر سائنس میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ اس فیصلے کے بعد طلبا میٹرک آرٹس کے بعد انٹر پری میڈیکل یا پری انجینئرنگ میں داخلہ لے سکیں گے۔

آئی بی سی سی کے مطابق یہ فیصلہ کیمبرج طرز پر کیا گیا ہے اور ملک کی تعلیمی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ حال ہی میں کراچی میں منعقدہ آئی بی سی سی کے اجلاس میں لیا گیا، جس میں سندھ سمیت پورے ملک کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز شریک تھے۔

جمعہ، 12 دسمبر کو آئی بی سی سی نے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں واضح کیا گیا کہ فیصلہ سازی سے قبل پاکستان انجینئرنگ کونسل ، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، نیشنل کرکولم کونسل اور صوبائی کرکولم اتھارٹیز سے مشاورت کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سالانہ امتحانات 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے تحت متعلقہ تعلیمی ادارے داخلوں کے سلسلے میں کم از کم مارکس، میرٹ تھریش ہولڈ یا رجحان ٹیسٹ بھی لے سکتے ہیں تاکہ یکسانیت برقرار رہے۔

آئی بی سی سی نے واضح کیا کہ حتمی فیصلہ متعلقہ بورڈ اپنے بورڈ آف گورنرز یا متعلقہ اتھارٹی کی سطح پر کر سکتا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی ملک کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو بھی بھجوائی گئی ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US