بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں گرکر تباہ، 27 افراد ہلاک

image

بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پیر کو تربیتی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 6 منٹ پر پرواز بھری اور بعدازاں طیارہ ڈھاکا کے علاقے اتارا میں کالج کی عمارت پر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جب کہ حادثے کے بعد کالج کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ فضائی حادثے میں طیارے کا پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے جان بچانے کے لیے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکا، جس کے باعث طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سرکاری سطح پر انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو تکنیکی پہلوؤں سمیت تمام عوامل کا جائزہ لے گی۔

بنگلادیشی فوج نے بھی ائیرفورس کے تربیتی طیارے ایف 7 بی جی آئی کو حادثہ پیش آنے کی تصدیق کردی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US