سوات: مکان گرنے اور برساتی نالہ میں بہہ جانے سے 5 بچے جاں بحق

image

ضلع سوات میں بارشوں سے مکان گرنے اور برساتی نالہ میں بہہ جانے سے 5 بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضلع سوات کے علاقے مدین میں گجر بند شنکو میں مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں جسے فوری علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا دلخراش واقعہ مالم جبہ سور ڈھیرئی میں پیش آیا جہاں 2 کمسن بھائی برساتی نالے میں بہہ گئے، دونوں بچوں کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے پانی سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ بارشوں کی وجہ سے برساتی نالوں اور دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ انتہائی زیادہ ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow