سعد، جیسمین سے 20 سال چھوٹے ہیں۔۔ جیسمین منظور کے الزامات پر انعم حسن کا وار ! ویڈیو میں چونکا دینے والے دعوے

image

"سعد اور جیسمین کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور صرف چار سال ہی چل سکی۔ سعد اُن سے بیس سال چھوٹے ہیں، اور ان کے والد نے اس رشتے کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ شادی جیسمین کے گھر پر ہوئی، جس میں سعد کے خاندان کا کوئی فرد شریک نہیں تھا۔ سعد کو جلد اندازہ ہو گیا کہ وہ ایک جال میں پھنس چکے ہیں، مگر وہ پھر بھی اس فیصلے کے ساتھ کھڑے رہے۔ جیسمین کی سوجی ہوئی آنکھیں دراصل پلاسٹک سرجری کا نتیجہ ہیں، نہ کہ کوئی تشدد۔ یہ تصاویر دسمبر 2023 کی ہیں اور ان کا مار پیٹ سے کوئی تعلق نہیں۔"

پاکستانی نیوز میڈیا کی جانی پہچانی آواز جیسمین منظور اب خبروں کی میز پر نہیں، بلکہ خبروں کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے سنگین الزامات، مالی استحصال کی کہانی، اور سوجی ہوئی آنکھ کی تصاویر... لیکن دوسری جانب ایک نئی خاتون سامنے آ گئی ہیں، جنہوں نے جیسمین کی ہر بات کو جھوٹ کا لبادہ قرار دے دیا ہے۔

انعم حسن، جو اب سعد رفیق کی زندگی میں شریکِ حیات ہیں، سوشل میڈیا پر سامنے آئیں اور انہوں نے ایک ویڈیو میں تمام دعووں کی دھجیاں اڑا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعد، جیسمین سے نہ صرف بہت چھوٹے تھے بلکہ اُن کے خاندان نے اس رشتے کو سرے سے قبول ہی نہیں کیا۔ شادی بھی گھر کی چار دیواری میں ہوئی، اور جب شادی کے خواب حقیقت بنے تو چند ہی برسوں میں وہ بکھر بھی گئے۔

انعم کا دعویٰ ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی تشدد کی تصاویر اصل میں جیسمین کی کسی کاسمیٹک سرجری کا نتیجہ تھیں، نہ کہ مارپیٹ کا۔ ان کے مطابق یہ تصاویر 2023 کے آخر کی ہیں اور بدنیتی سے پیش کی جا رہی ہیں تاکہ عوامی ہمدردی سمیٹی جا سکے۔

دوسری طرف جیسمین کا کہنا کچھ اور ہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اُنہیں باقاعدہ ہنی ٹریپ کیا گیا۔ ان کے مطابق سعد رفیق نہ صرف ان کے ساتھ رہتے رہے بلکہ 5 کروڑ روپے بھی کاروبار کے نام پر لے اُڑے، اور جب اُنہوں نے رقم واپس مانگی تو موصوف راولپنڈی میں جا بسے۔

کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔ جیسمین کا دعویٰ ہے کہ ان پر پہلی مرتبہ اُس وقت تشدد کیا گیا جب وہ عمرے کے لیے احرام کی حالت میں تھیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویریں، جن میں ان کی آنکھ سوجی ہوئی نظر آتی ہے، دیکھ کر کئی صارفین جذباتی ہو گئے لیکن مخالف بیانیے نے ہر چیز کو مشکوک بنا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow