شاہراہ کاغان پر عارضی راستے کے ذریعے ٹریفک روانی بحال

image

شاہراہ کاغان پر عارضی راستہ بنا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دیگئی ہے، مذکورہ سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند تھی۔

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام نے کہا ہے کہ بالاکوٹ میں جلکھڈ کے مقام سے بند شاہراہ کاغان کی بحالی کاکام جاری ہے جبکہ شاہراہ کاغان عارضی راستہ بنا کر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق شاہراہ کاغان کو ٹریفک کے لیے مکمل کھولنے کاکام جاری ہے، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر نے جلکھڈ میں گزشتہ روز سے محصور سیاحوں میں جوس، بسکٹ اور پانی تقسیم کیا۔

کے ڈی اے حکام نے بتایا کہ جلکھڈ میں سڑک بندش کے بعد محصور 400 سیاحوں کو ہوٹلوں میں محفوظ طریقے سے منتقل کردیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow