ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل ، دو ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

image

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں مرد و خاتون کے دہرے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نامزد ملزمان سردار شیر باز ساتکزئی اور محمد بشیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ون کے جج محمد مبین نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت اسپیشل کرائم انویسٹی کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے دس روز کا ریمانڈ دے دیا۔

ایس سی آئی ڈبلیو کی جانب سے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی تاکہ کیس کے مختلف پہلوؤں کی چھان بین مکمل کی جا سکے۔ عدالت نے ابتدائی طور پر ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں چند افراد کو ایک خاتون اور مرد کو قتل کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow