روس کے مشرقی علاقے امور ریجن میں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 49 افراد جن میں 5 بچے اور 6 عملے کے ارکان شامل تھے ہلاک ہو گئے۔
روسی حکام کے مطابق یہ حادثہ چین کی سرحد کے قریب قصبے ٹائنڈا کے نزدیک پیش آیا، جہاں دورانِ پرواز طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے طیارے کا جلا ہوا ملبہ ٹائنڈا سے 15 کلومیٹر جنوب میں ایک گھنے جنگلاتی علاقے سے ملا۔ حادثے کے مقام سے کوئی زندہ فرد نہیں ملا۔
یہ طیارہ سوویت دور میں تیار کیا گیا تھا اور اس کی عمر تقریباً 50 سال تھی۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔