عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے طالبان کی آبادکاری اور جیلوں سے رہائی سے متعلق انکشافات کو اپنے دیرینہ مؤقف کی تصدیق قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان سے ہونے والا خفیہ معاہدہ اب عوام کے سامنے لایا جائے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ وہ طالبان کی دوبارہ آبادکاری کے خلاف ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے رہے، حقائق سامنے لانے کی کوشش کرتے رہے، یہاں تک کہ عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا مگر ان کی آواز دبائی گئی۔
اے این پی رہنما نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم کو سچ سے آگاہ کیا جائے اور ان تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو ان فیصلوں کے ذمہ دار تھے۔ نیشنل ایکشن پلان کا تقاضا ہے کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔