کراچی: جوڑیا بازار سے لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

image

پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز انفورسمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مصروف ترین کاروباری مرکز، جوڑیا بازار کے مختلف گوداموں میں چھپائی گئی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیاء میں غیر قانونی سگریٹ، گٹکا/ماوا، کتھا، سپاری، گلوکوز اور دیگر ممنوعہ نان کسٹم اشیاء شامل ہیں۔ ان اشیاء کی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

برآمد شدہ سامان کو 7 ٹرکوں کے ذریعے ضبط کر کے قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سامان مخصوص گوداموں میں مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا، تاہم خفیہ اطلاع پر فوری اور مؤثر کارروائی سے اسمگلنگ کے اس بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک پاکستان رینجرز (سندھ) کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow