ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، اور آج مسلسل دوسرے دن بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کو فی تولہ سونا 2,300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے تک آگیا ہے۔ گزشتہ دو روز میں مجموعی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپے ہو گئی ہے، جو 1,972 روپے کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 3,340 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔