ایران: زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، 6 افراد جاں بحق، 3 حملہ آور ہلاک

image

ایران کے صوبے سیستان کے شہر زاہدان میں واقع جوڈیشل کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح حملہ آور جوڈیشل کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے اور ججز کے چیمبرز کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملے کے دوران شدید افراتفری پھیل گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی شروع کی۔

واقعے کے بعد عدالت کی عمارت کا محاصرہ کر لیا گیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow