اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8 مسافر جاں بحق، 18 زخمی

image

چکوال میں موٹروے پر ڈھوک سیال کے قریب کھائی میں بس گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 18 افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow