پاکستان تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر کی سینیٹ میں خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ جاری ہے۔
پولنگ دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی، سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پہلا ووٹ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پول کیا، الیکشن کمیشن کے جانب سے سینیٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت صبح 9 بجے مقرر کیا گیا تھا مگر پولنگ 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی۔
مذکورہ نشست پر 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی مشال یوسفزئی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی کی شاہدہ اور آزاد امیدوار صائمہ خالد اور مہتاب ظفر شامل ہیں، پولنگ کا عمل شام چار بجے تک جاری رہے گا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر قانون آفتاب عالم اور ایم پی اے لیاقت علی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے جلال خان پولنگ ایجنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔