ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1114 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کی بات کی جائے تو بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 13 ڈالرز فی اونس اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی ریٹ 3 ہزار 366 ڈالرز فی اونس ہو گئے ہیں۔