آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے تک آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس قیمت 2 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 354 ڈالر ہو گئی۔