چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نیو حب کینال کا افتتاح

image

کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیو حب کینال کا افتتاح کر دیا۔ 21.8 کلومیٹر طویل یہ کینال کراچی کو 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کرے گی جبکہ اس کی مجموعی صلاحیت 130 ایم جی ڈی ہے۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، صوبائی وزرا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، واٹر بورڈ حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

12 ارب روپے سے زائد لاگت کے اس منصوبے سے ضلع ویسٹ اور کیماڑی کے رہائشیوں کو پانی فراہم ہوگا۔ کینال میں 11 ایکواڈکٹس، 19 کلورٹس اور 4 پل تعمیر کیے گئے ہیں۔

پراجیکٹ کے فیز ٹو میں پرانے حب کینال کی 21.8 کلومیٹر بحالی کا کام جاری ہےجو دسمبر 2025 تک مکمل ہوگا۔ منگھوپیر پمپنگ اسٹیشن کی 150 ایم جی ڈی صلاحیت بحال کرنے اور فلٹریشن پلانٹ کی مرمت بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

نیو اور پرانی حب کینال کی بحالی سے کراچی کو مجموعی طور پر 200 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی ممکن ہوگی جبکہ اضافی پانی ایمرجنسی یا ضرورت کے تحت استعمال کیا جا سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US