مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 3 کو زندہ بچا لیا گیا اور ایک شخص زخمی ہوا جبکہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ میر حمزہ اور 25 سالہ اسد شامل ہیں جبکہ 20 سالہ مانی زخمی ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے بعد تمام متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔