سوئی ناردرن گیس کمپنی نے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا

image

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔

سوئی گیس حکام کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہوگی، عوام اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 گیس ملے گی، جبکہ دوپہر میں ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہوگی۔ اسی طرح شام کے وقت ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی۔

صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی لیکن سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US